پالی کیلے ٹیسٹ ،بارش کے باعث میچ روکدیا گیا ، سری لنکا کے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر36 رنز

اتوار 5 جولائی 2015 11:35

پالی کیلے ٹیسٹ ،بارش کے باعث میچ روکدیا گیا ، سری لنکا کے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر36 رنز

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2015ء ) سری لنکا اور پاکستان کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا ہے، سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چھتیس رنز بنا لیے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف 209 رنز 9 وکٹوں کے نقسان پر اپنی نامکمل کا آغاز کیا تو سرفراز احمد 70 جب کہ عمران خان صفر پر کریز پر موجود تھے۔

ٹیم کے مجموعی اسکور میں ابھی صرف 6 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ عمران خان کی صورت میں ٹیم کا آخری کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سرفراز احمد نے بنائے انہوں نے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے پرساد ،پردیپ اور کوشل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور اسے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 63 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

سری لنکا کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 12 کے مجموعی سکور پر کارونارتنے 10 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر چلتے بنے ، کوشل سلوا بھی دوسری اننگز میں کچھ خاص نہ کرسکے اور 3 رنز بنا کر احسان عادل کا شکار بنے ، ان کے بعد آنے والے لاہیرو تھریمانے کو راحت علی نے آؤٹ سؤنگ یارکر پر صفر کی خفت سے دوچار کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلوادی جس کے کچھ دیر بعد ہی بارش کے باعث میچ روکدیا گیا ، اپل تھرنگا 22 اور میتھیوز 0 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ، پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 2 اور احسان عادل نے 1 شکار کیا ، واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 11:35:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :