راجر فیڈرر، اینڈی مرے، ٹامس برڈیچ اور کیرولین وزنیاکی ومبلڈن چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

اتوار 5 جولائی 2015 17:06

راجر فیڈرر، اینڈی مرے، ٹامس برڈیچ اور کیرولین وزنیاکی ومبلڈن چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

لندن۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) راجر فیڈرر، اینڈی مرے، ٹامس برڈیچ، کیرولین وزنیاکی، جلینا جانکووچ اور میڈیسن کیز نے ومبلڈن اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ عالمی نمبر دو پیٹرا کیویٹوا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر دو سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے سیم گروتھ کو 6-4 ، 6-4 ، 7-5 اور 6-2 سے شکست دی اور فائنل 16 میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر تین برطانیہ کے اینڈی مرے نے اٹلی کے آندریس سیپی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 6-2 ، 1-6 اور 6-1 سے ہرایا۔ عالمی نمبر چھ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ نے سپین کے پیبلو اینڈوجر کو 4-6 ، 6-0 ، 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر پانچ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے اٹلی کی کمیلا جیورجی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-2 رہا۔ سربیا کی جلینا جانکووچ نے عالمی نمبر دو جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل 16 تک رسائی حاصل کی۔ امریکا کی میڈیسن کیز نے سپین کی تاجانہ ماریا کو 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 17:06:34