پاکستان نے 9 سال بعد بالآخر لنکا ڈھا ہی دی
منگل 7 جولائی 2015 12:55
پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے مات دیکر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر نے کے ساتھ ساتھ میزبان ٹیم کو نو سال بعد اس کے ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں مات دیدی ہے ۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پاچویں دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح کے لئے 147 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز کے ساتھ کریز پر آئے ۔
255 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو تیسری وکٹ کا نقصان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 125 رنز کی اننگز کھیل کر کوشال کا نشانہ بنے ۔ اس کے بعد کریز پر آنے والے مصباح الحق نے یونس خان کے ساتھ مل کر سری لنکن باولرز کو مزید وکٹیں لینے سے باز رکھا اور گرین شرٹس کی نیا پار لگا دی ، مصباح نے کوشال کو چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 4000 رنز بھی مکمل کیے ، یونس خان 171 اور مصباح الحق 59 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا