قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کا فائنل 16 اکتوبر کو راولپنڈی اور لاہور بلوز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پیر 13 اکتوبر 2025 22:16

قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کا فائنل 16 اکتوبر کو راولپنڈی اور لاہور بلوز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کا فائنل 16 اکتوبر کو راولپنڈی اور لاہور بلوز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پیر کے روز گروپ اے کے آٹھویں اور آخری راؤنڈ کے میچوں میں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ لاہور بلوز نے فیصل آباد کو 151 رنز سے شکست دی۔ سعد صفدر نے 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ علی حسن بلوچ نے 66 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں سیالکوٹ نے لاڑکانہ کے خلاف 160 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ محمد طیب نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 67 رنز بنانے کے ساتھ، ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے میچ میں ملتان نے کوئٹہ کو 165 رنز کے واضح مارجن سے ہرایا۔ حذیفہ اکبر نے شاندار سنچری اسکور کی۔ چوتھے میچ میں پشاور نے کراچی بلوز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ محمد حسین 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد اویس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 13/10/2025 - 22:16:18