کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کی جان لے لی

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 22:28

کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کی جان لے لی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کی جان لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے کرکٹ گیند کی وجہ سے کرکٹرز کی اموات کے واقعات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک اور تازہ واقعہ لندن میں پیش آیا ہے جہاں برٹش تامل لیگ کا میچ مانی پے پاریش اسپورٹس کلب کے میدان پر جاری تھا جس دوران بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے بلے باز بوالان پیتھ مناتھن کو گیند ان کے سینے پر جا لگی جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

اس حوالے سے سرے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گاؤلڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ کے دوران بیٹسمین کی سیفٹی ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوجز اور بھارتی بیٹسمی اینکت کشری سر پر بال لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 22:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :