زائد العمر ہونے پر میر ظفر اللہ جمالی ہاکی فیڈریشن صدارت کی دوڑ سے باہر

جمعرات 9 جولائی 2015 21:02

زائد العمر ہونے پر میر ظفر اللہ جمالی ہاکی فیڈریشن صدارت کی دوڑ سے باہر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی زائد العمر ہونے کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بننے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نامزد ہونے میں سرفہرست تھے ۔

(جاری ہے)

میر ظفر اللہ جمالی کو زائد العمر ہونے کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بننے کی فہرست سے نکال دیا گیا ان کی عمر اب 71برس ہے ہاکی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص 70سال سے زائد عمر کا فیڈریشن کا صدر نہیں بن سکتا اور اس کا فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں طے پا گیا ہے اس کی منظوری وزیراعظم نے دینا تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میر ظفر اللہ خان جمالی کو ہاکی فیڈریشن کا صدر بنائے جانے کی خبریں گردش کرتی رہیں مگر تحقیقاتی کمیٹی کے ا جلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے اس کی سختی سے تردید کردی اور اب زائد العمر ہونے کے باعث میر ظفر اللہ جمالی خود بخود صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 21:02:07