ایشز سیریز، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ پہلی اننگز میں 430 رنز بنا کر آؤٹ

انگلینڈ کے جوئے روٹ 134 ، معین علی77 ، گرے بیلنس 61 اور سٹوکس 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے‘مچل سٹارک 5 ، ہیزل ووڈ3 اور لیوئن کی 2 وکٹیں ‘ آسٹریلیا نے آخری اطلاعات آنے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنا لئے ڈیوڈ وارنر 17 اور سٹیفن سمتھ 33 ،کرس راجرز95رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

جمعرات 9 جولائی 2015 22:08

ایشز سیریز، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ پہلی اننگز میں 430 رنز بنا کر آؤٹ

کارڈف ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء ) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ پہلی اننگز میں 430 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا ، انگلینڈ کی جانب سے جے روٹ 134 ، معین علی77 ، گرے بیلنس 61 اور سٹوکس 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک 5 ، ہیزل ووڈ تین اور نیتھم لیون نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں آسٹریلیا نے آخری اطلاعات آنے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنا لئے ہیں ، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 17 اور سٹیفن سمتھ 33،اور کس راجرز 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مائیکل کلارک 26 اور ووگز4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے اپنے پہلے دن کے سکور 343 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تو 395 رنز پر انگلینڈ کی 8 ویں وکٹ گری جب سٹوڈ براڈ 18 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

419 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی نویں وکٹ گری جب معین علی 77 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر شین واٹسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، 430 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونیوالے بیٹسمین جیمز اینڈرسن تھے جو 1 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے جے روٹ 134 ، معین علی77 ، گرے بیلنس 61 اور سٹوکس 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک 5 ، ہیزل ووڈ تین اور نیتھم لیون نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے کیا ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 52 رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا ۔ 52 رنز کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ وارنر 17 رنز بنا کر جیمز انڈرسن کی گیند پر انگلش کپتان ایلسٹر کک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، نئے آنے والے بیٹسمین سٹیفن سمتھ نے کرس راجر کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 77 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، 129 رنز کے مجموعی سکور پر سمتھ 33 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر ایلسٹرکک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،180رنز کے مجموعی سکور پر کس راجرز 95رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آخری اطلاعات آنے تک آسٹریلیا نے3 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنا لئے ہیں ، ووگز4 اور مائیکل کلارک 26رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 22:08:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :