استعفیٰ نہیں دیا،میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، کوچ قومی ہاکی ٹیم شہناز شیخ

جمعرات 9 جولائی 2015 22:08

استعفیٰ نہیں دیا،میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، کوچ قومی ہاکی ٹیم شہناز شیخ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے میڈیا میں ان کے استعفیٰ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کو یکسر رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی میڈیا رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے میری خدمات 2016 اولمپکس تک حاصل کی تھیں لیکن ٹیم اولمپک گیمز کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ تکنیکی طور پر میرا معاہدہ ختم ہو چکا ہے لیکن میں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 22:08:08