برطانوی ویمن فٹبالر جل سکاٹ کی ڈیوڈ بیکہم کیساتھ سیلفی بنوانے کی خواہش پوری ہوگئی

ہفتہ 11 جولائی 2015 12:07

برطانوی ویمن فٹبالر جل سکاٹ کی ڈیوڈ بیکہم کیساتھ سیلفی بنوانے کی خواہش پوری ہوگئی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی۔2015ء) انگلینڈ خواتین فٹبال ٹیم کی مڈفیلڈ ر جل سکاٹ کی ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش پوری ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ بیکہم ایک روز قبل ومبلڈن میں انگلش ٹینس سٹار اینڈی مرے کا میچ دیکھنے کیلئے آل انگلینڈ کلب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات خواتین فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی انگلش ٹیم کی کھلاڑیوں سے ہوئی ۔اس موقع پر جل سکاٹ نے ڈیوڈ بیکہم کو بتایا کہ ان کیساتھ سیلفی بنوانا ان کی سب سے بڑی خواہش ہے جس پر سابق انگلش فٹبالر نے ان کیساتھ سیلفی بنوائی ۔جل سکاٹ نے یہ سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی ہے ۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 12:07:05