پہلا ون ڈے ، سری لنکن بلے باز دلشان اننگز میں 3 مرتبہ آؤٹ ہوئے

ہفتہ 11 جولائی 2015 12:35

پہلا ون ڈے ، سری لنکن بلے باز دلشان اننگز میں 3 مرتبہ آؤٹ ہوئے

دمبولا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی۔2015ء) پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکن بلے بار تلکارتنے دلشان 3 مرتبہ آؤٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کی اننگز کے چوتھے اوور میں تلکارتنے دلشان محمد عرفان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے لیکن امپائر نے گیند نو بال قرار دے کر سری لنکا کو فری ہٹ دے دی ۔

(جاری ہے)

اگلی گیند پر بھی دلشان بڑی شارٹ لگانے کے چکر میں مڈ آف پر کیچ ہو گئے تاہم فری ہٹ ہونے کے باعث آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ تیسری بار دلشان 27 ویں اوورز میں 38 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور اس طرح سابق لنکن کپتان ایک اننگز میں مجموعی طور پر وہ 3 بار آؤٹ ہوئے۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 12:35:58