سرینا ولیمز نے سپین کی گاربین موگوروزا کو شکست دے کر چھٹی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 22:29

سرینا ولیمز نے سپین کی گاربین موگوروزا کو شکست دے کر چھٹی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء)امریکہ کی سرینا ولیمز نے سپین کی گاربین موگوروزا کو شکست دے کر چھٹی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔33 سالہ امریکی سرینا نے 6-4، 6-4 سے لگا تار دو سیٹ جیت کر 21واں گرینڈ سلام اور اس سال کا تیسرا ٹائٹل جیتا۔21 سالہ موگوروزا اپنی زندگی کے پہلے گرینڈ سلام فائنل میں کھیل رہی تھیں۔ شروع میں انہوں 4-2کی برتری حاصل کرکے ٹاپ سیڈ کو قدرے پریشان کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

33 سال اور 289 دن کی عمر میں عالمی نمبر ون سرینا نے مارٹینا نووراتلوا کا سب سے زیادہ عمر میں یہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔سرینا نے 21واں گرینڈ سلیم جبکہ ٹور لیول کا 68واں ٹائٹل جیت کر ستائس لاکھ ڈالرز انعام پایا۔سیرینا کا کہنا تھا وہ بہت خوش ہیں ، گربین نے اچھا کھیلا اوراتنا سخت مقابلہ کیا اورمجھے اپنے جیتنے تک پتہ ہی نہیں چلا کہ میچ ختم ہو چکا۔گاربین کا کہنا تھاکہ میرے پاس اپنے جذبات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ میں یہاں خود کو پا کر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں۔میرے لیے ایک گرینڈ سلیم فائنل کھیلنا اپنا خواب پورا کرنے جیسا ہے۔ میں سرینا کو بھی مبارک باد دوں گی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ واقعی عالمی نمبر ون ہیں۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 22:29:27