دوسرا ون ڈے، پاکستان ، سری لنکا بدھ کے روز آمنے سامنے ہونگے

منگل 14 جولائی 2015 22:01

دوسرا ون ڈے، پاکستان ، سری لنکا بدھ کے روز آمنے سامنے ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج پالی کیلے سٹیدیم میں دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگیں۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان کی پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے جبکہ آج پھر پاکستان کیلئے دوہری کامیابی حاصل کرنے کا موقع ہوگا تاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں جانے کیلئے اپنی راہ ہموار کرے۔

اس وقت پاکستانی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں87پوائنٹس ہیں اور اگر پاکستان کی ٹیم سیریز3-2 سے جیتے گی تو ورلڈ رینکنگ میں اس کے90 پوائنٹ ہونگے اور4-1سے جیتی تو قومی ٹیم کو92پوائنٹس ہوجائینگے۔ اس طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سے ایک پوائنٹ کی کمی پر ہے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان 9ویں نمبر پر ‘ ویسٹ انڈیز8ویں اور بنگلہ دیش9ویں نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 14/07/2015 - 22:01:11