عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ غصے میں اپنی شرٹ پھاڑنے میں ناکامی پر شرمندہ

منگل 14 جولائی 2015 22:02

عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ غصے میں اپنی شرٹ پھاڑنے میں ناکامی پر شرمندہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی ۔2015ء ) عالمی نمبر ایک اور حال ہی میں ومبلڈن اوپن اپنے نام کر نے والے سربیا کے نواک جوکووچ اپنی عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے مشہور ہیں ، 28 سالہ کھلاڑی دوروز قبل ومبلڈن فائنل میں اس وقت شرمندہ ہو گئے جب میچ کے دوسر ے سیٹ میں ٹائی بریکر پر پوائنٹ مس کر نے پر آپے سے باہر ہو کر انہوں نے مشہور زمانہ کیرکٹر ہلک کی طرح اپنی شرٹ پھاڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے ایک تقریب میں اس واقعے کے ذکر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی اس حرکت پر کافی سبکی کا سامنا کر نا پڑا ہے ۔ یادرہے کہ جوکووچ اس سے قبل ومبلڈن اوپن جیتنے کے بعد گراس کورٹ کی گھاس بھی کھا چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/07/2015 - 22:02:10