زمبابوے نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

پیر 20 جولائی 2015 15:14

زمبابوے نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے بھارت کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیازمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے چبھابھے نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 51 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 67 رنز سکور کیے بھارت کی جانب سے کمار اور شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت کی ٹیم بھارت 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی بھارت کی جانب سے اتھاپا ہی بہتر کھیل پیش کر سکے اور انھوں نے 25 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے کریمر نے تین وکٹیں حاصل کیں یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے زمبابوے کو 54 رنز سے شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 20/07/2015 - 15:14:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :