محمد حفیظ کو ایک روزہ میچوں میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 33 رنز درکار

بدھ 22 جولائی 2015 23:12

محمد حفیظ کو ایک روزہ میچوں میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 33 رنز درکار

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء)پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ایک روزہ میچوں میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 33 رنز درکار‘ پروفیسر سری لنکا کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں5 ہزار کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پر امید۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ جن پرگزشتہ دنوں ہی آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے کو اپنے ایک روزہ کیریئر میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 33 رنز درکار ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پروفیسر سری لنکا کیخلاف سیریز کے پانچویں او رآخری میچ میں یہ 33 رنز بنا پاتے ہیں کہ نہیں ۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے 165 ایک روزہ میچوں میں 10 سنچریوں اور 26 نصف سنچریوں کی مدد سے 4967 رنز بنا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 23:12:30