چیلسی فٹ بال کلب کے چار مداحوں پر سیاہ فام شخص کیساتھ نسل پرستانہ سلوک کے الزام میں پانچ برس تک میچ دیکھنے پر پابندی

جمعرات 23 جولائی 2015 11:54

چیلسی فٹ بال کلب کے چار مداحوں پر سیاہ فام شخص کیساتھ نسل پرستانہ سلوک کے الزام میں پانچ برس تک میچ دیکھنے پر پابندی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)چیلسی فٹ بال کلب کے چار مداحوں پر پیرس کی میٹرو میں ایک سیاہ فام شخص کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک کے الزام میں پانچ برس تک فٹبال میچ دیکھنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹریڈ فورڈ مجسٹریٹ کورٹ نے شمالی آئرلینڈ کے رچرڈ بارکلی، سرے کے ولیم سمسن اور پارسنز پر پانچ برس ‘ کینٹ کے رہائشی جورڈن مونڈی پر تین سال کی پابندی عائد کی ۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ یہ برطانیہ کے علاوہ بیرون ممالک میں کھیلے جانے والے فٹبال میچوں کو سٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے ڈسڑکٹ جج گیراتھ برینسٹن کے مطابق پیرس کی میٹرو بس میں شام چیلسی کے پرستاروں کی جانب سے نسل پرستی پر منبی نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ میچ کے بعد فرانس میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں چیلسی فٹ بال کلب کے حامی ایک سیاہ فام شخص سلیمان کو ٹرین سے دھکیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

موبائل فون پر بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک سیاہ فام شخص سلیمان میٹرو ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے تاہم اسے بار بار باہر دھکیل دیا جاتا تھا۔ عدالت میں متاثرہ سیاہ فام شخص سلیمان کی جانب سے دئیے جانے والے بیان کے مطابق انھیں چیلسی کے مداحوں نے زبردستی ٹرین سے اترنے پر مجبور کیا۔انھوں نے کہا کہ میں نے دوبارہ ٹرین میں داخل ہونے کی کوشش کی اور انھیں بتایا کہ میں ٹرین کے ذریعے واپس جانا چاہتا ہوں سیاہ فام شخص سلیمان کے مطابق انھیں ایسا محسوس ہوا کہ انھیں میری بات سمجھ نہیں آئی اور انھوں نے انگریزی میں چیخنا اور گانا شروع کر دیا۔

سلیمان کے مطابق چونکہ میں انگریزی بول نہیں سکتا تھا اور اسی لیے مجھے سمجھ نہیں آیا کہ وہ مجھ سے کیا کہہ رہے تھے؟خیال رہے کہ شمالی آئرلینڈ کے 50 سالہ رچرڈ بارکلی اس وقت انسانی حقوق کے ادارے دی ورلڈ ہیومن رائٹس فورم کے ساتھ وابستہ ہیں اور انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیاہ فام شخص کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے میں وہ بھی ملوث تھے تاہم انھوں نے پارسنز پر جارحانہ فعل اور چیخنے کا الزام عائد کیا تاہم جج کے مطابق واقعہ میں رچرڈ بارکلی کا برا کردار ثابت ہوتا ہے اور انھوں نے جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیاجج کے مطابق پارسنز نے بھی واقعہ میں اہم کردار کیا اور چیلسی کے مداحوں کے طور پر ان کا طرز عمل بھی جارحانہ تھااطلاعات کے مطابق پارسنز نے واقعہ میں ملوث ہونے کے بعد مے فیر کمپنی سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

وقت اشاعت : 23/07/2015 - 11:54:46