پاکستان سے ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان، لیستھ ملنگا کپتان مقرر
جمعرات 23 جولائی 2015 18:35
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔30 جولائی سے کھیلے جانے والی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر بنورا فرنینڈو، لیگ سپنر جیفری وینڈر سے، بلے باز شیہان جے سوریا، داسن شناکا اور دننجیا ڈی سلوا کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔
سکواڈ میں حیران کن طور پر دنیش چندیمل اور لہیرو تھری مانے کو شامل نہیں کیا گیا۔نوان کولا سیکرا یک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ چمارا کاپوگیدرا بھی ٹی ٹوئنٹی دستے میں شامل ہیں،ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ میں لاستھ ملنگا(کپتان)، تلکارتنے دلشان، کشال پریرا، کتھ روان وتھانگے، دننجیا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، داسن شناکا، چمارا کاپوگیدرا، شیہان جے سوریا، تھسارا پریرا، جیفری وندرسے، نوا کولاسیکرا، بنورا فرنینڈو، چتورانگا ڈی سلوا اور ملندا سری وردانا شامل ہیں۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی