عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فیصل صالح حیات اورفٹ بال ایسوسی ایشن کی الیکشن باڈی کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

جمعرات 23 جولائی 2015 21:01

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فیصل صالح حیات اورفٹ بال ایسوسی ایشن کی الیکشن باڈی کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فیصل صالح حیات اورفٹ بال ایسوسی ایشن کی الیکشن باڈی کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے فٹ بال ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے باوجود فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کروادیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالیہ عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی پرفیصل صالح حیات اور فٹ بال ایسوسی ایشن کی الیکشن باڈی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔فیصل صالح حیات نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکو عدالتی آرڈر موصول ہی نہیں ہوا اور وہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فریق نہیں ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصل صالح حیات اور فٹ بال ایسوسی ایشن کی الیکشن باڈی کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 23/07/2015 - 21:01:12