فاسٹ بولر وہاب ریاض کا مکمل فٹ نہ ہونے پر سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبرداری کا اعلان

جمعہ 24 جولائی 2015 22:30

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا مکمل فٹ نہ ہونے پر سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبرداری کا اعلان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے مکمل فٹ نہ ہونے پر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جس کے بعد ضیاء االحق کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی اور بازو میں کھچاؤ کے باعث انہوں نے سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔ وہاب ریاض کے دستبردار ہونے کے بعد ضیاء الحق کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہاتھ پر چوٹ آنے کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

وقت اشاعت : 24/07/2015 - 22:30:36