ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنٹ نے معروف ریسلر ہلک ہوگن سے معاہدہ ختم کردیا

ہفتہ 25 جولائی 2015 12:56

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنٹ نے معروف ریسلر ہلک ہوگن سے معاہدہ ختم کردیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے معروف ریسلر ہلک ہوگن کی تعصب آمیز گفتگو پر مبنی ٹیپ منظرعام پر آنے کے بعد ان کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ہلک ہوگن سنہ 1977 سے ریسلنگ کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار اس کھیل کے معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہلک ہوگن نے اپنے فعل پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے لیے یہ ناقابل قبول ہے کہ میں ایسی نازیبا زبان استعمال کرتا، اس کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہے۔

‘ان کا یہ بیان ریڈار آن لائن ڈاٹ کام اور دی نیشنل انکوائیرر پرجاری ہونے والی آڈیو ٹیپ سے متعلق تھا۔دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہوگن کے ساتھ اپنے معاہدے کو ختم کرنے کا تعلق اس ٹیپ کے ساتھ ظاہر نہیں کیا، ان کا کہنا ہے: ’ڈبلیو ڈبلیو ای نے ٹیری بولیا (المعروف ہلک ہوگن) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔‘ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنی ویب سائٹ سے ہوگن کے متعلق معلومات بھی ہٹا دی ہیں

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 12:56:13