ٹیسٹ کرکٹ سفاکانہ ماحول میں کھیلا جانے والا بین الاقوامی کھیل:این بیل

منگل 28 جولائی 2015 13:12

ٹیسٹ کرکٹ سفاکانہ ماحول میں کھیلا جانے والا بین الاقوامی کھیل:این بیل

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جولائی۔2015ء) تجر بہ کار برطانوی بلے باز این بیل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ”ظالمانہ ماحول“ کی طرز کرکٹ ہے تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اپنی فارم کی بحالی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ برطانوی میڈیا سے بات کر تے ہوئے 33سالہ این بیل کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سفاکانہ ماحول میں کھیلا جانے والا بین الاقوامی کھیل ہے اور آپ کو یہاں ہر حال میں کاکر دگی دکھانا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بیل کے مطابق وہ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ گزشتہ 2ماہ میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا ہے، آپ چاہے نمبر 3،4یا 5پر بیٹنگ کریں لیکن آپکا کام ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنانا ہوتا ہے اور وہ اس چیلنج کو پورا کر نے کے بھرپور کوشش کریں گے،وہ جانتے ہیں کہ جب بھی وہ اپنی پوری صلاحیتوں کے مطابق کھیلتے ہیں تو ورلڈ کلاس کرکٹر بن جاتے ہیں۔ 33سالہ این بیل اب تک انگلینڈ کی جانب سے 112ٹیسٹ میچز میں 43.18کی اوسط سے 7428رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 22سنچریاں اور 43نصف سنچریاں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 13:12:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :