ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سلمان علی آغا اور عرفان نیازی کی اسکواڈ سے چھٹی، ٹیم کے ساتھ کوئی ٹریلونگ ریزرو نہیں رکھا گیا، بابر اعظم ٹیم کو لیڈ کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مئی 2024 20:32

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2024ء ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، سلمان علی آغا اور عرفان نیازی کی اسکواڈ سے چھٹی، ٹیم کے ساتھ کوئی ٹریلونگ ریزرو نہیں رکھا گیا، بابر اعظم ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان جمعہ کی دوپہر کو ہونا تھا، تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی جانب سے سلیکشن کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ محسن نقوی کا کہا تھا کہ جب تک سلیکشن عمل مکمل نہیں ہوتا قومی ٹیم کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ نہ ہونے اور سلیکشن کے عمل پر ناراض تھے اور انہوں نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب مانگا تھا۔ تاہم محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔ اب جمعہ کی شب کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت کے بعد پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، بابر اعظم ٹیم کو لیڈ کریں گے، جبکہ سلمان علی آغاز، عرفان نیازی اور حسن علی کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، اب وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم میں پانچ فاسٹ بولر، تین وکٹ کیپرز اور چار آل راؤنڈر ہوں گے۔ باقی کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عثمان خان، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباسی آفریدی اور عماد وسیم شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2024 - 20:32:06