- Home
- Sports
- News
- اسلا م آباد،لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرئنڈزالیون اور آئی ٹی سی الیون نے اپنے، اپنے میچز ..
اسلا م آباد،لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرئنڈزالیون اور آئی ٹی سی الیون نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے
جمعہ 31 جولائی 2015 17:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرئنڈزالیون اور آئی ٹی سی الیون نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فرئنڈزالیون نے میلنگ الیون کو 29 رنز سے ہر ادیا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فرئنڈزالیون نے مقررہ سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے،مرتضی نے پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز بنائے، میلنگ الیون کی طرف سے فدا نے29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں میلنگ الیو ن یہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنائے،زعفران نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے، فرائنڈز الیون کی طرف سے ضیاء نے 10 رنز اور قیصر نے 10 رنز دے کر ایک، ایک وکٹ حاصل کی، فرائنڈز الیون کے قیصر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، دوسرے میچ میں آئی ٹی سی الیون نے ٹائیگرز الیون کو 10 رنز سے شکست دی،ٹاس جیت کر آئی ٹی سی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے، سلیم نے تین چھکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز اور صدام نے ایک چھکے کی مدد سے 9 رنز بنائے، ٹائیگرز الیون کی طرف سے ثقلین نے 25 رنز ، شرجیل نے 13 رنز اور قیصر نے 25 رنز دے کرایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں ٹائیگرز الیون یہ ہدف مکمل نہ کر سکی بلکہ اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے،اویس نے ایک چھکے اور ایک چوکے، بلال نے ایک چھکے اور ایک چوکے اور احسن نے دو چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 19 ،19 رنز بنائے،محمد مبشر نے 20 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فرائنڈز کے محمد مبشر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، امپائرز کے فرائض سید اظہر عباس شاہ، ملک ضمیر، محمد آصف، محمد ایاس اور سمیع اﷲ نے انجام دیئے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
-
انٹرمدارس گیمز ، سوات نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل رائونڈ، پاکستان پولیس اور ڈبلیو ایس ٹی سی کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، ایس این جی پی ایل اور ہائرایجوکیشن کی کامیابی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا