دورہ سی لنکا میں کھلاڑیوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے، وقار یونس
اتوار 2 اگست 2015 21:59
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء)پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے دورہ سری لنکا میں میزبان ٹیم کیخلاف تینوں فارمیٹ میں فتح کھلاڑیوں کی مثبت اور جارحانہ سوچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔کولمبو میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل دورے میں فتح کے بعد میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے میں سب سے اچھی چیز یہ تھی کہ کھلاڑیوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور وہ مثبت کرکٹ کھیلنے لگے ہیں۔وقار نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی حالیہ فتوحات اور ٹیم کی عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر موجودگی کی وجہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے بہترین امتزاج کو قرار دیا۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری