ووسٹر شائر کے باؤلر جو لیچ میچ کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیندباز بن گئے

پیر 3 اگست 2015 22:06

ووسٹر شائر کے باؤلر جو لیچ میچ کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیندباز بن گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ووسٹر شائر کے باؤلر جو لیچ نارتھیمٹن شائر خلاف میچ کی پہلی ہی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیندباز بن گئے۔جو لیچ نے یہ ریکارڈ رائل لندن ون ڈے کپ کے میچ کے دوران بنایا۔

(جاری ہے)

جو لیچ نے اپنے پہلی دو گیندوں پر رچرڈ لیوی اور راب کیوگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کے ذریعے آؤٹ کیا جب کہ کھیل کی تیسری گیند پر انہوں نے جیک شانٹری کی وکٹ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔

بالکل اسی طرح کا ریکارڈ سری لنکا کے تیز باؤلر چمنڈا واس بھی اپنے نام کر چکے ہیں جب انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو میچ کی پہلی تین گیندوں پر آؤٹ کیا۔واس کے ریکارڈ کو منفرد بات پہلے اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنا تھا کیونکہ انہوں نے میچ کی پانچویں گیند پر بھی وکٹ حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 22:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :