سکندر رضا اور پیانگارا کے درمیان ملک کی طرف سے نویں وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم

منگل 4 اگست 2015 21:47

سکندر رضا اور پیانگارا کے درمیان ملک کی طرف سے نویں وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم

ہرارے ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) سکندر رضا اور تناشے پیانگارا نے زمبابوے کی جانب سے نویں وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 89 رنز جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل زمبابوے کی جانب سے نویں وکٹ میں بڑی شراکت قائم کرنے کا ریکارڈ کیورن اور ڈاؤسن کے پاس تھا، دونوں نے 1983ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 55 رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 21:47:05