پی ٹی وی جشن آزادی ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں عامر افضل کی کامیابی

جمعہ 7 اگست 2015 21:20

پی ٹی وی جشن آزادی ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں عامر افضل کی کامیابی

اسلام آباد ۔ 07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) پی ٹی وی جشن آزادی ٹیبل ٹینس کے مینز سنگلز کے مقابلوں میں عامر افضل نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ مینز ڈبلز میں عزر شاہ اور اور سلمان مزرا نے فتح حاصل کی، مینز سنگلز کے مقابلوں میں عامر افضل نے ندیم پاشا کو 2-1 سے شکست دی جبکہ مینز ڈبلز کے نمائشی میچ میں عزیر اور سلمان مرزا نے حمید ندیم پاشااور امیتاز احمد کو 2-0 سے ہرا دیا، اس موقع پر پی ٹی وی کے ڈائریکٹر فنانس اظہر رشید چیمہ ، حاجی محمود اور عارف قریشی بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 21:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :