آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس،بھارتی سپریم کورٹ نے 13 ملوث کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کر دی

جمعہ 7 اگست 2015 21:23

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس،بھارتی سپریم کورٹ نے 13 ملوث کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کر دی

نئی دہلی ۔ 07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بہاڑ (سی اے بی) کی آئی پی ایل 2013ء میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث 13 کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

سی اے بی نے 3 اگست کو جسٹس لودھا کمیٹی کو مزید انکوائری کیلئے 13 کھلاڑیوں کے بارے میں رپورٹ کی حوالگی کیلئے پٹیشن دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے منظور کر لیا تھا۔

جمعہ کو سماعت میں سپریم کورٹ نے سی اے بی کی درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ یہ تیرہ کھلاڑی آئی پی ایل 2013ء کے دوران سپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دیئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پہلے ہی ان کھلاڑیوں کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان سے بچانے کیلئے جسٹس لودھا کمیٹی کی رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش نہ کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 21:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :