وسیم اکرم فائرنگ کیس، ڈرائیور نے مفرورمالک کو قصوروارٹھہرادیا

اتوار 9 اگست 2015 16:12

وسیم اکرم فائرنگ کیس، ڈرائیور نے مفرورمالک کو قصوروارٹھہرادیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کیس میں گرفتار ڈرائیور الطاف احمد نے پولیس کو بیان قلمبند کروادیا، جس میں اس نے مفرورمالک کو واقعے کا قصوروارٹھہرادیا۔

(جاری ہے)

پولیس کودیئے گئے بیان میں گاڑی کے ڈرائیور الطاف علی نے کہا ہے کہ گاڑی کی ٹکر پر ہم گبھرا گئے تھے، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ جس گاڑی سے ہماری ٹکرہوئی ہے اس میں وسیم اکرم سوار ہیں، ٹکر کے بعد اس کے مالک عامر بٹ نے اسے گاڑی روکنے کے بجائے تیزچلانے کو کہا، وسیم اکرم نے ہماری گاڑی کے آگے اپنی گاڑی لگا کر ہمیں رکنے پر مجبور کردیا، جس کے بعد وسیم اکرم سے عامر بٹ کی تلخ کلامی ہوئی، وسیم اکرم بھی غصے میں تلخ زبان استعمال کررہے تھے، جس پرعامر بٹ نے فائرنگ کردی اورپھر ہم فرارہوگئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے وسیم اکرم پرحملے میں ملوث ملزم ڈرائیورالطاف احمد کو 2 روز گرفتارکرکے اسی کی نشاندہی پر اصل گاڑی بر آمد کرلی تھی۔

وقت اشاعت : 09/08/2015 - 16:12:35