ٹور آف یوٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ڈومب روسکی کے نام

اتوار 9 اگست 2015 18:20

ٹور آف یوٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ڈومب روسکی کے نام

سالٹ لیک سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اگست ۔2015ء ) ٹور آف یوٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ڈومب روسکی نے جیت لیا ہے ، وہ مجموعی برتری میں بھی سب سے آگے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ سالٹ لیک سٹی سے سنو بورڈ سکی ریسورٹ تک 177 کلومیٹر پر مشتمل تھا اور سائیکل سواروں کو تیز ہواؤں کا بھی سامنا تھا ۔ دشوار گزار یہ راستہ امریکن سائیکلسٹ نے پانچ گھنٹے اور بیس سکینڈز میں طے کیا، اس فتح کے بعد ڈومب روسکی اب مجموعی برتری میں سب سے آگے ہو گئے ہیں ۔ کینیڈا کے مائیک ووڈز جنہوں نے چھٹے مرحلے کا آغاز لیڈر کے طور پر کیا تھا دوسرے نمبر پر رہے ۔

وقت اشاعت : 09/08/2015 - 18:20:01