آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کی رینکنگ جاری کر دی

منگل 11 اگست 2015 22:08

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کی رینکنگ جاری کر دی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جس کے مطابق ایک روزہ کر کٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے، بھارت دوسرے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔ ٹی 20 میں سری لنکا پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے اور آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان ہے ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے 38 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور اس کے 129 پوائنٹس ہیں۔ بھارت کی ٹیم 51 ون ڈے میچ کھیل کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے 115 پوائنٹس ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس نے 45 ون ڈے میچ کھیل کر 110 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس نے 50 ون ڈے کھیلے ہیں اور اس کے 90 پوائنٹس ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم ٹی 20 کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ سری لنکا نے 15 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور اس کے 126 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس نے 16 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور اس کے 122 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی طرح ٹی 20 رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان نے 22 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور اس کے 120 پوائنٹس ہیں۔جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا نے 24 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور اس کے 125 پوائنٹس ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے 26 ٹیسٹ میچوں میں 111 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کے 24 ٹیسٹ میچوں میں 101 پوائنٹس ہیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2015 - 22:08:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :