ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا ،علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

منگل 5 مئی 2026 20:15

ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا ،علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا،اہم کھلاڑی علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔وہ پولینڈ کے کلب لیک پوزنان کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ کے دوران زخمی ہوئے جہاں ٹیسٹ کے بعد ان کے بائیں گھٹنے کے اے سی ایل لیگامینٹ کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

کلب کے مطابق علی غولیزادے کی جلد سرجری ہوگی جس کے بعد انہیں کئی ماہ تک بحالی کے عمل سے گزرنا پڑیگا،یہ صورتحال ایران کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے تھے۔دوسری جانب ملک میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے باعث فٹبال سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم کھلاڑی تہران میں محدود تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایران کے اسٹار فارورڈ سردار آزمون کی ٹیم میں واپسی بھی غیر یقینی ہیکیونکہ حالیہ تنازع کے بعد انہیں اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اعلان کیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شیڈول کے مطابق شرکت کرے گا اور اپنا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 05/05/2026 - 20:15:52