سابق بھارتی کپتان روہت شرما 2027 ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پر عزم
اگر کرکٹ کے ساتھ شور شرابا نہ ہو تو کھیل کا مزہ بھی نہیں آتا : تجربہ کار بیٹر
ذیشان مہتاب
منگل 21 جولائی 2026
11:51

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جولائی 2026ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار اوپنر روہت شرما نے اپنی ممکنہ ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ بھارت کی نمائندگی کرنے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر مرکوز ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں شاندار 138 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ لارڈز میں کھیلا گیا یہ میچ روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کا آخری مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے، تاہم بھارتی بلے باز نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے انہیں کوئی اہمیت دینے سے انکار کر دیا۔
(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے گفتگو کرتے ہوئے 39 سالہ روہت شرما نے کہا کہ ان کی بنیادی ذمہ داری بیٹنگ کرنا، میدان میں اتر کر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور ٹیم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز سے آج تک وہ اسی مقصد کے لیے کھیل رہے ہیں اور آئندہ بھی یہی عزم برقرار رہے گا، کیریئر کے آغاز سے ہی ان کے بارے میں مختلف افواہیں اور تبصرے ہوتے رہے ہیں اور جب تک وہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ان کے مطابق ایسی باتیں ان کی توجہ پر اثر انداز نہیں ہوتیں، کیونکہ ان کے لیے سب سے اہم چیز میدان میں اپنی کارکردگی اور ٹیم کی کامیابی ہے، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ کے ساتھ شور شرابا نہ ہو تو کھیل کا مزہ بھی نہیں آتا۔
واضح رہے کہ روہت شرما اس سے قبل بھی اپنی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ 2027ء کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں، جس کی مشترکہ میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/07/2026 - 11:51:06
متعلقہ عنوان :
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کیلئے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز
-
سابق بھارتی کپتان روہت شرما 2027 ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پر عزم
-
فیفا رینکنگ: ورلڈ چیمپئن سپین نے ارجنٹینا سے پہلی پوزیشن چھین لی
-
چہروں پر خوشی۔۔۔ ہاتھوں میں ٹرافی۔۔۔ فیفا ورلڈکپ کی فاتح سپین کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
-
فیفا ورلڈکپ: فائنل کے بعد ہنگامہ آرائی، ارجنٹینا کیخلاف باضابطہ تحقیقات شروع
-
ملتان میں انڈر 19 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا انعقاد، کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں جاری