نو بال کو تھرڈ امپائر کے دائرہ اختیار میں دیا جائے،آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر
کی رائے
اتوار 30 اگست 2015 17:02
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)آسٹریلین اوپنر اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنرنے نو بال کے مسئلے پر جاری بحث پر حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل سے بچنے کیلئے اسے تھرڈ امپائر کے دائرہ اختیار میں دیا جائے ۔وارنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تھر ڈ امپائرز نوبال دینا شروع کردیں تو یہ کافی مددگار ثابت ہو گا، حالیہ ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران کم از کم 30 سے 40 ممکنہ نوبال نہیں دی گئیں۔
جارح مزاج اوپننگ بلے باز نے کہا کہ آج کے دور میں کیمرہ کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، امپائرز کیلئے اس کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہوتا ہے، ایسے میں تھرڈ امپائر سے مدد طلب کی جائے بے شک کچھ دیر ہی کیوں نہ ہو جائے لیکن ہمیں درست فیصلہ ضرور معلوم ہو جائے گا۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے