ٹی 20، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 5رنزسے شکست دیدی
منگل 1 ستمبر 2015 13:26
کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی 20میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ً5رنز سے شکست دیدی ، کپتان سمتھ ٹیم کی کشتی کو لے آخر تک ڈٹے رہے مگر کشتی کو پار نہ کرواسکے اور 90رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،182رنز کے جواب میں آسٹریلیا ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنا سکی ، سمتھ کے بعد میکسوئل 44رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان مورگن اور معین علی کی شاندار نصف سنچریاں ائن مورگن 74رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی نے 72رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کارڈف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی ابتدائی وکٹ صرف 17رنز کے سکور پر گری جب ہالس صرف 3رنز بناسکے صرف ایک رنز کے اضافے کے ساتھ 18کے مجموعی سکورپر انگلینڈ کی دوسری وکٹ جے روئے کی گری جو 11رنز بنا کر کمنز کا شکار بنے اس کے بعد معین علی اور کپتان ائن مورگن نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور شاندار نصف سنچریاں سکور کرکے 135رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 153تک پہنچا دیا ائن مورگن نے 7چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 74رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ معین علی 3چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 72رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے بٹلر نے 11رنز بنائے ۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا