ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو فائنل،پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر

سنگلز مقابلوں میں عقیل خان کامیاب اور سامر افتخار ناکام رہے

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:46

ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو فائنل،پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر

استنبول ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو فائنل کے ابتدائی روز پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ترکی میں شروع ہونے والی ٹائی کے ابتدائی روز سنگلز مقابلے ہوئے ، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی پلیئر عقیل خان نے چائنیزتائپے کے پلیئر جوئی چن ہانگ کو زیر کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن دوسرے سنگل مقابلے میں گرین شرٹس کے پلیئر سامر افتخار ٹیم کی برتری دوگنی کرنے میں ناکام رہے، حریف کھلاڑی جمی وانگ نے سامر کو ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

ٹائی میں (کل) ہفتہ کو ڈبلز ایونٹ ہو گا جس میں اعصام الحق اور عابد علی اکبر پر مشتمل پاکستانی جوڑی چی فو وانگ اور چینگ یو یو پر مشتمل چائنیزتائپے کے مدمقابل ہو گی، ٹائی کے آخری روز دو سنگلز مقابلے ہوں گے۔

وقت اشاعت : 18/09/2015 - 22:46:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :