کرکٹر احمد شہزاد کالاہور میں ثناء مراد کیساتھ نکاح

دس بجے تقریب ختم نہ کرنے پر ہال کی روشنیاں بجھا دی گئیں،رخصتی کی رسم موبائل فونز کی روشنی میں کی گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:56

کرکٹر احمد شہزاد کالاہور میں ثناء مراد کیساتھ نکاح

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) کرکٹر احمد شہزاد کالاہور میں ثناء مراد کے ساتھ نکاح ہوگیا،حکومتی احکامات کے مطابق رات دس بجے تقریب ختم نہ کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے ہال کی روشنیاں بجھا دیں جس کے باعث رخصتی کی رسم بھی موبائل فونز کی روشنی میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹر احمد شہزاد ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی ،اپنے اہل خانہ ،رشتہ داروں اور دوستوں کے ہمراہ گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کی ثناء مراد کے ساتھ نکاح کی تقریب ہوئی۔

باراتیوں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہوٹل کی انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے مقررہ وقت دس بجے کے بعد ہال کی روشنیاں بجھا دیں جس کے باعث دلہن کی رخصتی کی رسم موبائل فونز کی روشنی میں کی گئی ۔ قبل ازیں احمد شہزاد نے ہوٹل آتے ہوئے گاڑی کے اندراور شاہدخان آفریدی کے ہمراہ بنائی گئی اپنی سیلفیاں بھی پوسٹ کیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 22:56:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :