ہنگری میں خاتون سے ٹھوکر کھانے والے شامی پناہ گزین بچے کو سپر سٹار فٹبالر رونالڈو اپنے ہمراہ میدان میں لے آئے

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 23:06

ہنگری میں خاتون سے ٹھوکر کھانے والے شامی پناہ گزین بچے کو سپر سٹار فٹبالر رونالڈو اپنے ہمراہ میدان میں لے آئے
میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) ہنگری میں خاتون سے ٹھوکر کھانے والے شامی پناہ گزین بچے کو سپر سٹار فٹبالر رونالڈو اپنے ہمراہ میدان میں لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شامی پناہ گزین خاندان کو سٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کی جانب سے گلے لگا لیا گیاہے۔ یہ وہی خاندان ہے جس کے باپ اور بیٹے کو گزشتہ دنوں ہنگری میں ایک خاتون رپورٹر کی جانب سے ٹھوکر ماری گئی تھی۔

(جاری ہے)

خاتون رپورٹر خود تو نوکری سے نکال دی گئی مگر اس واقعے نے شامی خاندان کو زمین سے آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ گزشتہ دنوں جب رونالڈو سپینش لیگ میں گراناڈا کے خلاف میدان میں اترے تو وہ شامی بچے کو ساتھ لے کر آئے جبکہ اس بچے کا پورا خاندان میچ دیکھنے کے لئے مدعو تھا۔ اس موقع پر ہسپانوی شائقین کی جانب سے شامی پناہ گزین بچے اور اس کے خاندان کا بھرپور استقبال کیا گیا جبکہ ریال میڈرڈ کے پلئیرز نے بھی شامی خاندانوں کی مدد کے لئے خصوصی ٹی شرٹس زیب تن کر رکھی تھیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2015 - 23:06:51