وکٹ کیپر بلے باز رچمونڈ کی پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں واپسی

منگل 22 ستمبر 2015 11:43

وکٹ کیپر بلے باز رچمونڈ کی پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں واپسی

ہرارے ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) زمبابوے کے وکٹ کیپر بلے باز رچمونڈ موتمبامی اور تورے موزرابانی کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے پہلے ہی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز رچمونڈ موتمبامی اور تورے موزرابانی کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ریجس چیکبوا کو ناقص کارکردگی کی بناء پر ڈراپ کر دیا گیا۔ یوسی سیبانڈا بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ زمبابوے کے سکواڈ کپتان ایلٹن چیگمبرا، سکندر رضا، چامو چیبھابھا، گریم کریمر، کریگ ایرون، لیوک جونگوے، نیولی میڈزیوا، ہملٹن مسکڈزا، کرس موفو، رچمونڈ، تورے، جان نیمبو، تناشے، پراسپر اوتسیا، میلکم والر اور سین ولیمز شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 11:43:13