چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے دورے کیلئے انڈر 19ٹیم کی منظوری دیدی

منگل 22 ستمبر 2015 19:41

چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے دورے کیلئے انڈر 19ٹیم کی منظوری دیدی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے سری لنکا کے دورے کیلئے انڈر نائٹین ٹیم کی منظوری دیدی ہے ۔ٹیم کا تعین باسط علی کی سربراہی میں علی ضیاء ٗ علی نقوی اور فخرزمان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کیا ٹیم دو تین روزہ اور پانچ ایک روزہ کھیلے گی اور یہ ٹیم یکم اکتوبر کو روانہ ہوگی ۔ٹیم کیلئے سولہ کھلاڑیوں کااعلان کیا گیا ہے جن میں عبد اﷲ شفیق سیالکوٹ ٗ ذیشان ملک راولپنڈی ٗ شاداب خان راولپنڈی ٗ عمر مسعود راولپنڈی ٗمحمد عمر فاٹا ٗ ہدایت اﷲ فاٹا ٗ سمین گل فاٹا ٗ حمزہ خان پشاور ٗ عون عباس اسلام آباد ٗ بلال شاہ ایبٹ آباد ٗ عرفان لیاقت ملتان ٗ عمران رفیق کپتان ملتان ٗ حسن محسن کراچی ٗ اویس اقبال راولپنڈی نائب کپتان ٗ سیف علی غوری کراچی اور کامران افضل لاہور شامل ہیں ٹیم چار سے چھ اکتوبر تک پہلا تین روزہ میچ گال انٹر نیشنل سٹیڈیم ٗ دس سے بارہ اکتوبر تک دوسرا تین روزہ میچ ہمنٹوٹا میں کھیلے گی پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ سولہ کو مٹارہ میں کھیلا جائیگا جبکہ 19ٗ 21ٗ 23اور 25اکتوبر کو ایک روزہ میچ کولمبو میں کھیلے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ریزرو کھلاڑیوں میں اسجد نواز اسلام آباد ٗ سیف بدر سیالکوٹ ٗ عارش احمد کراچی ٗ اسد ملک حیدر آباد اور میر وائس خان لاہور شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 19:41:46