برمودا،دو کرکٹ کلبز کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا

ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی جبکہ دوسرے پر چھ ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی

منگل 22 ستمبر 2015 23:17

برمودا،دو کرکٹ کلبز کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا

برمودا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) برمودا کرکٹ میں دو کرکٹ کلبز کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے جھگڑے کے بعد ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی جبکہ دوسرے پر چھ ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کلیولینڈ کرکٹ کلب اور ولو کٹس کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایک اوور کے اختتام پر کلیو لینڈ کے وکٹ کیپر جیسن اینڈرسن نے ولوکٹس کے بلے باز جیارج اوبرائن کو پیچھے سے آکر مکا جڑ دیا۔

ابھی معاملہ ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اوبرائن نے اینڈرسن کی جانب مکمل طاقت سے بلا گھمایا لیکن خوش قسمتی سے اینڈرسن اس سے بچ گئے تاہم اس کے بعد ایک بڑے جھگڑے نے جنم لیا۔اینڈرسن نے غصے میں اوبرائن کو گھسیٹ کر زمین پر گرا دیا اور اس موقع پر ان کی ٹیم کے کھلاڑی نے بھی ان کا ساتھ، پھر انہوں نے اوبرائن کو لات رسید کر دی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی بڑی تعداد نے بیچ آکر دونوں کو علیحدہ کرایا جبکہ برمودا کی پولیس کو بھی میدان میں طلب کر لیا گیا۔

اس واقعے کے کچھ دیر بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں کلیولینڈ کاوٴنٹی نے 72 رنز سے فتح حاصل کی۔برمودا کرکٹ بورڈ نے واقعے کے بعد اینڈرسن پر برمودا کی جانب سے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے جبکہ اوبرائن پر بھی چھ ماہ پابندی لگائی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کلیولینڈ کلب نے بھی اینڈرسن پر تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے کلب کے لیے کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 23:17:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :