جنوبی افریقہ دورہ بھارت سے قبل فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئی

جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ کے متبادل کے طور پر ایلبی مورکل کو 18ماہ بعد ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

اتوار 27 ستمبر 2015 12:46

سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) جنوبی افریقہ دورہ بھارت سے قبل فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈرڈیوڈ ویز پریکٹس کے دوران اپنا ہاتھ تڑوا بیٹھے۔ وہ اب سرجری ہونے کے بعد 6ہفتے کے لئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے ان کے متبادل کے طور پر ایلبی مورکل کو 18ماہ بعد ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پروٹیز ٹی 20کپتان فاف ڈوپلیسی کے مطابق ڈیوڈ ویز کا سیریز کی شروعات کے موقع پر ان فٹ ہونا بڑا نقصان ہے ، وہ ایک زبردست آل راؤنڈر ہیں اور ان کی بولنگ کی سیریز کے دوران کمی محسوس ہوگی۔ متبال کھلاڑی ایلبی مورکل کی ٹیم میں شمولیت پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، شاید انہوں نے سوچا ہو کہ ان کا کیرئیر اب ختم ہوچکا ہے لیکن ٹیم میں واپسی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 27/09/2015 - 12:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :