بنگلہ دیشی ویمن ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی

پیر 28 ستمبر 2015 16:40

بنگلہ دیشی ویمن ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر ۔2015ء ) بنگلہ دیشی ویمن ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ویمن ٹیم جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم پاکستانی ویمن ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ،سیریز کا پہلا میچ 30ستمبر اور دوسرا مقابلہ 2اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 4اور دوسر ا مقابلہ 6اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ تمام مقابلے ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 28/09/2015 - 16:40:34