بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا

منگل 29 ستمبر 2015 20:34

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کے خدشات کے باوجود بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لیفٹ آرم سپنر تیجل اسلام کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں مشفق الرحیم کپتان اور تمیم اقبال نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں امرالقیس، جوبیر حسین، لٹن داس، محموداﷲ، محمدشاہد، مومن الحق، مستفیض الرحمان، ناصرحسین، روبیل حسین، شکیب الحسن، سومیا سرکار اور تیجل اسلام شامل ہیں۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 اکتوبر سے میرپور میں ہونا ہے۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 20:34:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :