زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن مزید مضبوط

muhammad ali محمد علی منگل 29 ستمبر 2015 21:28

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن مزید مضبوط

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29ستمبر 2015 ء) زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2 صفر سے شکست دینے کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ سری لنکا 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا اور بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 21:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :