وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ اورسیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

منگل 29 ستمبر 2015 22:23

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ اورسیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے زمبابوے کے خلاف دوسراٹی ٹوینٹی میچ اورسیریزجیتنے پرقومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے زمبابوے کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے-ا نہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں زبردست کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں نے زمبابوے کی ٹیم کوبیٹنگ، بولنگ،فیلڈنگ سمیت ہر شعبے میں مات دی ہے ۔امید ہے قومی کرکٹ ٹیم اپنی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ون ڈے سیریزبھی جیت کراپنے نام کرے گی-انہوں نے کہا کہ میچ میں تمام پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے فتح حاصل کی۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 22:23:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :