چیمپئنز لیگ فٹبال: بارسلونا نے دلچسب مقابلے میں بائر لیورکسن کے خلاف فتح حاصل کرلی

بدھ 30 ستمبر 2015 11:09

چیمپئنز لیگ فٹبال: بارسلونا نے دلچسب مقابلے میں بائر لیورکسن کے خلاف فتح حاصل کرلی

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30ستمبر ۔2015ء ) چیمپئنز لیگ فٹبال میں ہونے والے میچ میں بارسلونا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بائر لیورکسن کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دیدی ۔ چیمپئنز لیگ فٹبال کے میچ میں بارسلونا اوربائر لیورکسن کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ، میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

بارسلونا کی ٹیم کو لائنل میسی کی انجری کے باعث ان کے بغیر ہی کھیلنا پڑا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لیورکسن نے کھیل کےبائیسویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری حاصل کر لی ۔ میچ کے پہلے اور دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات تک مقابلہ 0-1 کے فرق سے لیورکسن کے حق میں رہا لیکن میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل بارسلونا کے سرجی روبرٹو اور لوئس سوریز نے یکے بعد دیگرے 2 گول سکور کر کے بار سلونا کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے فتح دلوا دی ۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 11:09:52