آفریدی کی فارم سے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ٗ وہ کسی بھی وقت میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں ٗوقار یونس

بدھ 30 ستمبر 2015 22:58

آفریدی کی فارم سے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ٗ وہ کسی بھی وقت میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں ٗوقار یونس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کی فارم سے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ٗوہ ایک انتہائی تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور کسی بھی وقت میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہاکہ وہ شاہد آفریدی پر زور دے رہے کہ وہ آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے اپنی فارم بحال کریں لیکن صرف یہ ایک اچھے میچ کی بات ہے ہم جانتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ نزدیک آرہا ہے اور یہ بات اہم ہے کہ کپتان کو کر دار ادا کر ناچاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں زمبابوے کی وکٹیں آفریدی کیلئے مناسب نہیں رہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد اپنی فارم میں نظرآئیں گے اور گیند اور بیٹ دونوں سے اپنا کردار ادا کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی اچھی قیادت کررہے ہیں اور انہوں نے چھ میچوں کے بعد ٹیم کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے ۔زمبابوے کے خلاف سیریز اچھی رہی لیکن بلے بازوں کو زیادہ رنز کر نے ہونگے یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے کم ٹوٹل کا دفاع کیا اور باؤلرز نے بہت اچھی کار کر دگی دکھائی لیکن ہمارے بلے باز بھی بڑا سکور کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہمیں اپنی فیلڈنگ کو بھی مزید بہتر بنانا ہوگا ۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 22:58:23