پہلا ٹی ٹونٹی : جے پی ڈومنی نے بھارتی باؤلر ز کے چھکے چھڑا دیئے

جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:47

پہلا ٹی ٹونٹی : جے پی ڈومنی نے بھارتی باؤلر ز کے چھکے چھڑا دیئے

دھرم شالا (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار2 اکتوبر۔2015ء ) تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ دھرمشالا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 199رنز بنا ڈالے ۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے شاندار سنچری سکور کی ،وہ 106رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ان کے علاوہ ویرات کوہلی 43اور کپتان ایم ایس دھونی 20رنز ناٹ آؤٹ کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے 2جبکہ کرس مورس نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 200رنزکے ہدف کے تعاقب جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھار ہا اور اے بی ڈیویلیئرز اور ہاشم آملا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 77رنز جوڑے ۔

(جاری ہے)

آملا (24) ،ڈی ویلیئرز (51)اور فاف ڈوپلیسی (4)کے آؤٹ ہونے پر جنوبی افریقہ کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی تاہم جے پی ڈومنی اور فرحان بہاردین نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کر تے ہوئے محض 55گیندوں میں 105رنز کی شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا ۔ ڈومنی محض 34گیندوں پر 1چوکے اور 7چھکوں کی مدد سے 68اور فرحان بہاردین 32رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ بھارت کی جانب سے ایشون اور اراوند نے1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جے پی ڈومنی کو میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی 5اکتوبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 02/10/2015 - 22:47:04