فتح کے قریب آکر شکست ہوجانا بدقسمتی ہے: کپتان پاکستانی ٹیم اظہر علی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:20

فتح کے قریب آکر شکست ہوجانا بدقسمتی ہے: کپتان پاکستانی ٹیم اظہر علی

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) پاکستانی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ فتح کے قریب آکر شکست ہوجانا بدقسمتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں ڈک ورتھ لائس میتھڈ کے قانون کے تحت پاکستان کو 5 رنز سےشکست ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے کپتان پاکستانی ایک روزہ ٹیم اظہر علی کا کہنا ہے کہ فتح کے قریب آکر شکست ہوجانا بدقسمتی ہے۔ کھلاڑیوں نے فتح کیلئے بھرپور کوشش کی تاہم فتح کے قریب پہنچ کر 2 اوورز قبل ہی کھیل ختم کے دینے کے باعث شکست ہوجانے کو بدقسمتی ہی کہا جاسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 21:20:04